Friday, 6 July 2018
Home »
» All you want to know about Ghazwa e hind - Idraak Documentary
All you want to know about Ghazwa e hind - Idraak Documentary
غزوہ ہند نبیکی پیش گوئِیوں میں ان غزوات موعودہ کی ذیل میں آتا ہے جن کی فضیلت کے متعلق نبی کریم سے متعدد احادیث مروی ہیں۔ ان احادیث نبویہ کی تعداد پانچ ہے جن کے راوی جلیل القدر صحابہہیں۔ ان میں حضرت ابوہریرہ سے دو احادیث مروی ہیں۔ حضرت ثوبان اور حضرت ابی بن کعب اور تبع تابعین میں سے حضرت صفوان بن عمرو ہیں ۔
فہرستحضرت ابوہریرہ سے مروی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ:
"میرے جگری دوست رسول اللہ نے مجھ سے بیان کیا کہ" اس امت میں سندھ و ہند کی طرف لشکروں کی روانگی ہوگی" اگر مجحے کسی ایسی مہم میں شرکت کا موقع ملا اور میں (اس میں شریک ہوکر) شہید ہو گیا تو ٹھیک، اگر (غازی بن کر) واپس لوٹ آیا تو میں ایک آزاد ابو ہریرہ ہوں، جسے اللہ تعالیِ نے جہنم سے آزاد کر دیا ہوگا" “
امام نسائ نے اسی حدیث کو اپنی دو کتابوں میں نقل کیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ:
"نبی کریمنے ہم سے غزوہ ہند کا وعدہ فرمایا ۔(آگے ابوہریرہ فرماتے ہیں) " اگر مجحے اس میں شرکت کا موقع مل گیا تو میں اپنی جان و مال اس میں خرچ کردوں گا۔ اگر قتل ہو گیا تو میں افضل ترین شہداء میں شمار کیا جاوں گا اور اگر واپس لوٹ آیا تو ایک آزاد ابوہریرہ ہوں گا۔"
0 comments:
Post a Comment